عوام کو دھرنوں کی بجائے فلموں کے ذریعے تفریح مہیا کی جائے تو اچھی تبدیلی آئیگی‘عمائمہ ملک

منگل 18 نومبر 2014 11:22

عوام کو دھرنوں کی بجائے فلموں کے ذریعے تفریح مہیا کی جائے تو اچھی تبدیلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء)فلم اسٹار عمائمہ ملک نے کہا ہیکہ عوام کو دھرنوں سے پریشان کرنے کے بجائے اچھی فلموں کے ذریعے تفریح مہیا کی جائے تو اچھی تبدیلی آئے گی، بالی وڈ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

(جاری ہے)

لاہور میں موبائل لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمائمہ ملک نے کہا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، ہماری فلمی صنعت جس طرح ترقی کر رہی ہیوہ ناقابل یقین ہے۔ عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ بھارت میں فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، لوگوں نے بہت پیار دیا، عمران ہاشمی کیساتھ کام کا تجربہ بھی یادگار رہا۔