علی ظفر کو اللہ نے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال کرکے دنیا میں بھیجا ہے‘ گووندا

منگل 18 نومبر 2014 11:30

علی ظفر کو اللہ نے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال کرکے دنیا میں بھیجا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) بالی وڈاسٹار گووندا نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروگلوکار علی ظفر کو اللہ نے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال کرکے دنیا میں بھیجا ہے۔ایکٹنگ، ڈانس، مزاح اورگائیکی میں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور برسوں بعد میں ایک ایسے فنکار سے ملا ہوں جوبہت سی خوبیوں کا مالک ہے۔

وہ جتنا باصلاحیت فنکارہے ، اتنا ہی با ادب بھی ہے اور جو لوگ باادب ہوتے ہیں وہی دنیا میں نام روشن کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گووندا نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ علی ظفربالی وڈفلموں میں ایک بہترین اضافہ ہیں۔ وہ چہرے کے تاثرات کے ذریعے جب کی ڈائیلاگ کو پیش کرتے ہیں تو فلم بینوں کو اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ان کومزاح پربھی عبورحاصل ہے۔

اس کی مزاح میں ٹائمنگ بہت اچھی ہے جوان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔ ویسے تو بالی ووڈ میں آئے دن نوجوان فنکارقسمت آزمائی کرتے ہیں لیکن سب کے سب ہیروبننا چاہتے ہیں مگرعلی ظفر میں مجھے ایک ورسٹائل فنکار کی جھلک دکھائی دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ بالی وڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اسی طرح بہترین کام کرتا دکھائی دے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان باصلاحیت فنکاروں اورگائیکوں کی دھرتی ہے۔ میں تو بہت سے پاکستانی گائیکوں کا مداح ہوں۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے خود بھی میوزک سے بے حد لگاوٴ ہے اورجب بھی موقع ملتا ہے توطبع آزمائی کرلیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :