سعید اجمل سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے،وسیم اکرم

منگل 18 نومبر 2014 11:36

سعید اجمل سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے،وسیم اکرم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سعید اجمل سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے۔ خواہش ہے سعید اجمل ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کا حصہ ہوں ‘سعید اجمل کو باولنگ ایکشن تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔اسلام آباد میں تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سعید اجمل سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

میری خواہش ہے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کا حصہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عام طور پر ایکشن تبدیلی میں دو سے تین ماہ لگتے ہیں تاہم سعید اجمل کو باولنگ ایکشن تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں یونس خان ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔جنید خان ، محمد عرفان اور وہاب ریاض پسندیدہ باولر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی بھارت میں نوکری سے متعلق ٹویٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ میری نوکری بھارت میں ہے تو کیا پاکستان میں امرود بیچوں۔

متعلقہ عنوان :