سلمان بٹ کا ریہیب پروگرام مکمل کرنے کا امکان
منگل 18 نومبر 2014 11:36
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) سابق کپتان سلمان بٹ کا بھی ریہیب لیٹیشن پروگرام سے گزرنے کا امکان ہے ‘ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک خط موصول ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین شہریار خان اور سلمان بٹ کے درمیان مختصر ملاقات پی سی بی آفس میں ہوئی جس کے دوران سابق کپتان نے ریہیب کیلئے خود کی دستیابی ظاہر کی تاکہ انہیں پہلے ڈومیسٹک کرکٹ اور پھر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکے۔
اگر سلمان اسپاٹ فکسنگ اسکیم میں اپنی غلطی کا اعتراف اور ریہیب پروگرام مکمل کرتے ہیں تو ان کی پابندی کو پانچ سال تک محدود کیا جاسکتا ہے۔سلمان نے گزشتہ سال میڈیا کے سامنے اسپاٹ فکسنگ میں اپنے کردار کا انکشاف کیا تھا تاہم انہوں نے اپنا ریہیب پروگرام تاحال مکمل نہیں کیا۔(جاری ہے)
رپورٹس کے مطابق بقیہ ریہیب پروگرام میں سلمان کسی بھی پی سی بی کی ٹیم کے سامنے کھیل میں موجود کرپٹ پریکٹسز کے حوالے سے نفرت کا اظہار کریں گے اور اپنی غلطی کا اعتراف بھی کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ ٹیم ممبران کو اس طرح کی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین بھی کریں گے۔اس کے بعد انہیں پی سی بی اور آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.