ٹیکساس‘کارسن نامی کتے نے 50بسکٹس اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

منگل 18 نومبر 2014 12:22

ٹیکساس‘کارسن نامی کتے نے 50بسکٹس اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ڈیلس(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پالتو کتے نے اپنی ناک کی مدد سے 50بسکٹس اٹھا کر اپنا نام عالمی ریکارڈ کی کتاب میں درج کروالیا ،انسان تو مختلف مہارتوں کے ذریعے ورلڈ ریکارڈ بناتے ہی تھے لیکن اب تو جانور بھی اس مقابلے میں کود پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پالتو کتے نے اپنی ناک کی مدد سے 50بسکٹس اٹھا کر اپنا نام عالمی رکارڈ کی کتاب میں درج کروالیا ہے۔

6سالہ کارسن نامی اس کتے نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنی ناک کی مدد سے 50بسکٹس اٹھا کر چند سیکنڈز تک توازن قائم رکھا اور پھر سارے بسکٹس گرا کر انہیں کھانے میں مگن ہوگیا۔واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر جینگا ڈاگ کے نام سے مشہور کارسن اس سے قبل بھی 36بسکٹس اٹھا کرعالمی رکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔