اب فن کی کوئی قدر نہیں رہی ، لوگ صرف چہرے کی خوبصورتی کو دیکھتے ہیں‘ سعدیہ شیخ

منگل 18 نومبر 2014 13:47

اب فن کی کوئی قدر نہیں رہی ، لوگ صرف چہرے کی خوبصورتی کو دیکھتے ہیں‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) اداکارہ سعدیہ شیخ نے کہا ہے کہ اب فن کی کوئی قدر نہیں رہی ، لوگ صرف چہرے کی خوبصورتی کو دیکھتے ہیں ، 16سالوں سے اسٹیج پر کام کر رہی ہوں مگر دوسری اداکاراؤں کی طرح وہ شہرت حاصل نہیں کر سکی ،میرے بعد آنے والی اداکاراؤں نے مختصر عرصے میں واحیات رقص اور بیہودہ جملے بازی سے شہرت حاصل کی مگر میں نے کبھی بھی اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے اور اسی وجہ سے دوسری اداکاراؤں کی طرح شہرت حاصل نہیں کر سکی ۔

” اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ شیخ نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ میں نے اداکاری کے وہ تمام تقاضے پورے کیے جو اس کی ڈیمانڈ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری ایک مشکل آرٹ ہے اس کے لئے ایک زندگی کم ہے ، آج تھیٹر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو اداکاری کہنا آرٹ کی توہین ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ 16سالہ کیریئر میں مجھ پر بیہودہ ڈانس کرنے کا ایک بھی الزام نہیں آیا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے بعد اب اسٹیج ڈرامے کی بربادی کی ذمہ داری بھی اپنوں پر ہی عائد ہوتی ہے جنہوں نے اس کو سنوارنے کی بجائے اس کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔