پاک بھارت سرحد پر پاکستانی فوجیوں کو تربیت نہیں دے رہے ‘چین نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس مسترد کر دیں

منگل 18 نومبر 2014 13:56

پاک بھارت سرحد پر پاکستانی فوجیوں کو تربیت نہیں دے رہے ‘چین نے بھارتی ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) چین نے بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ چینی افواج پاک بھارت سرحد پر پاکستانی فوجیوں کو تربیت دے رہی ہیں۔ہندوستانی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے کہا کہ یہ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ان رپورٹس کے پیچھے کوئی حقیقت نہیں واضح رہے کہ ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورس ( بی ایس ایف) کے انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چینی فوج، پاک ہندوستان سرحد پر راجوڑی سیکٹر کے قریب پاکستانی سپاہیوں کو تربیت دینے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے راجوڑی سیکٹر پر فوجی ٹریننگ کی خبروں کی تصدیق نہیں کیا جا سکی ۔

متعلقہ عنوان :