سندھ حکومت کی عدم دلچسپی، جاپانی ڈونرایجنسی کا سرکلر ریلوے منصوبے سے دستبرداری کا فیصلہ

منگل 18 نومبر 2014 14:04

سندھ حکومت کی عدم دلچسپی، جاپانی ڈونرایجنسی کا سرکلر ریلوے منصوبے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) جاپان کی ڈونر ایجنسی جائیکا نے سندھ حکومت کی جانب سے عدم دلچسپی کے باعث سرکلر ریلوے کی بحالی کے منصوبے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی مسلسل عدم دلچسپی کے باعث جائیکا نے منصوبے میں کی جانیوالی سرمایہ کاری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جائیکا نے منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے ٹریک کے اطراف زمین خالی کرواکر انہیں متبادل جگہوں پر منتقل کرنے کی شرط رکھی تھی۔

جائیکا نے 2005 میں سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے 2.6بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔وزیر اعظم کی واضح ہدایت کے باوجود سرکلر ریلوے کے منصوبے پر تاحال کام شروع نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :