قومی اسکاؤٹس جمبوری 16 دسمبر سے ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول خیرپور میں منعقد ہوگا

منگل 18 نومبر 2014 14:38

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) 14 ویں قومی اسکاؤٹس جمبوری 16 دسمبر 14ء سے ناز پائلٹ سیکنڈری اسکول خیرپور میں منعقد ہورہا ہے جس میں پاکستان سمیت سارک ممالک کے 5 ہزار سے زائد اسکاؤٹس شریک ہوں گے جن میں 300 فیمیل اسکاؤٹس بھی شامل ہیں۔ خیرپور ڈی سی آفس میں ہوائی اسکاؤٹس کمشنر محمد صدیق میمن کی زیر صدارت جمبوری کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ‘ ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی‘ جمبوری سیکریٹری اختر میر کمشنر کوآرڈی نیشن عابد علی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر انتظامات کے حوالے سے 10 کمیٹیاں بنائی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ جمبوری کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ کریں گے جبکہ صدر ممنون حسین 23 دسمبر کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جمبوری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ایک کروڑ روپے گرانٹ دی گئی ہے سندھ بوائز اسکاؤٹس اور ضلعی حکومت نے 50‘ 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

جمبوری کے دربان ایڈوئچر‘ مسینجر آف پیس‘ گلوبل ڈیولپمنٹ اور ایجوکیشنل اسٹال لگائے جائیں گے‘ گراؤنڈ میں کمانڈو ریس‘ یوتھ فورم ذہنی آزمائش کے پروگرام‘ خزانے کی تلاش‘ ٹیلنٹ شو‘ کلچر شو اور کیمپ فائر سمیت سیکڑوں پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جبکہ غیر ملکی اسکاؤٹس کو تاریخی مقامات کے دورے بھی کرائے جائیں گے۔