رینجرز کی کارروائی‘ بھارت سے پاکستان میں سمگلنگ کی کوشش ناکام ‘ ایک سمگلر ہلاک ‘ دوسراگرفتار

منگل 18 نومبر 2014 14:47

رینجرز کی کارروائی‘ بھارت سے پاکستان میں سمگلنگ کی کوشش ناکام ‘ ایک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) رینجرز نے واہگہ بارڈر کے قریب سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک سمگلر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دو سراماراگیا۔ منگل کو نجی ٹی کے مطابق تین افراد چھپ کر بارڈر پار کرنے کی کوشش کررہے تھے جس پرسیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کی تو ملزموں نے فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

جوابی کارروائی میں ایک سمگلر ماراگیاجبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتارشخص کا تیسرا ساتھی موقع پاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتارسمگلر کے قبضے سے بھارتی موبائل فون ، سمز اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔