آل راؤنڈرمحمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

منگل 18 نومبر 2014 14:58

آل راؤنڈرمحمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔ وہ نہ صرف ہمسٹرنگ انجری سے نبرد آزما ہیں بلکہ ان کا بولنگ ایکشن بھی رپورٹ کیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق حفیظ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ ایکشن کی درستی کی کوشش کریں گے تاہم اس میں کامیابی نہ ہوئی تو انہیں بایومیکنک تجزیے کیلئے ملک سے باہر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔