حکومت کاغیر فعال کنوؤں سے گیس نکالنے کا منصوبہ

منگل 18 نومبر 2014 15:03

حکومت کاغیر فعال کنوؤں سے گیس نکالنے کا منصوبہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) حکومت نے غیر فعال 46 کنوؤں سے گیس نکالنے کا منصوبہ بنالیا۔اضافی ملنے والی گیس سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم حکام نے بتایا کہ مختلف وجوہات کی وجہ سے کا فی عرصے سے بند پڑے گیس کے کنووں کو فعال بنانے کیلئے جلد کا م شروع کر دیئے جائے گا ان کنووں سے یومیہ 280 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہو گی جس سے تقریباً1000میگا واٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہوسکے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مقامی وسائل کو بروکار لاکر عوام کو مہنگی بجلی کے عزاب سے بچایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :