کے اے ایس بی کے بعد دیگر بینک بھی مالی مشکلات کا شکار

منگل 18 نومبر 2014 15:06

کے اے ایس بی کے بعد دیگر بینک بھی مالی مشکلات کا شکار

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء)کے اے ایس بی بینک کی معطلی کے بعدکئی ہزارکھاتے داروں کے پچپن ارب روپے پھنس گئے۔مزیدکئی چھو ٹے بینکوں کی خراب مالی حالت کا بھی انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک بینک کی معطلی نے کئی چھوٹے بینکوں کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے۔بینکنگ ذرائع کیمطابق کے اے ایس بی بینک میں کھاتیداروں کے 55 ارب روپے پھنس گئے جبکہ مزیدکئی چھوٹے بینکوں کے ہزاروں کھاتے دار اپنی رقوم کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں۔

ذرائع کیمطابق کے اے ایس بی بینک کے ٹوٹل ڈیپازٹس 62 ارب روپے ہیں۔تہتر ہزارتین لاکھ تک کے کھاتوں کی مالیت 2ارب روپے ہے۔جبکہ بارہ ہزار بڑے کھاتے داروں کی رقم کی مالیت 59 ارب روپے ہے۔اسٹیٹ بینک نیصرف 3 لاکھ والیڈپازیٹرزکو پوری رقم نکالنے کی اجازت دی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک نے 6 ماہ میں صرف ایک بار رقم نکالنے کی نامناسب شرط بھی عائد کر دی ہے۔بینک کے کارپوریٹ اورہائی نیٹ ورک ڈیپازیٹرزکو ادائیگیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ہزاروں کھاتے دار اسٹیٹ بینک اورکے اے ایس بی بینک کے درمیان سینڈوچ بن گئے ہیں۔بینک کی خراب مالی حالت کے بعد معاملات اب اسٹیٹ بینک دیکھ رہا ہے۔ ترجمان مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کے اے ایس بی بینک کا لائسنس معطل نہیں کیا۔بینک کے آپریشنز جاری ہیں۔