علامہ محمد احمد لدھیانوی سے دیگر جماعتوں کے قائدین کی ملاقات کوئی حیرت کی بات نہیں،سکندرشاہ
منگل 18 نومبر 2014 16:21
ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء)متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری کی پریس کانفرنس افسوسناک ہے ن لیگ اور پی ٹی آئی آپس کی لڑائی میں اہلسنت والجماعت کو نہ گھسیٹیں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ ہیں ان سے دیگر جماعتوں کے قائدین کی ملاقات کوئی حیرت کی بات نہیں ملاقاتوں کو دہشت گردوں سے ملاقات کا کہنا زیادتی ہے اہلسنت والجماعت پر امن اور آئینی جدوجہد کر رہی ہے ہمارا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے شیریں مزاری اپنی پریس کانفرنس پر معافی مانگیں ورنہ اہلسنت والجماعت اور پی ٹی آئی میں دوریاں مزید بڑھیں گی۔
کراچی میں اہلسنت کی نسل کشی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے گزشتہ روز قاری صفی اللہ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیااہلسنت شہداء کے قاتل گرفتار کئے جائیں کل 20نومبر کو انجئینرالیاس ذبیر کے یوم شہادت پر سندھ بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی انجئین الیاس ذبیرکا خون آج بھی حکومت سندھ پر قرض ہے اہلسنت کے ساتھ شکارپور میں ظلم حکومت کو مہنگا پڑے گا بات شکار پور تک محدود نہیں رہے گی نفرت کا لاوا پھٹا تو پورا ملک متاثر ہوگا7دن گزر گئے ایس پی شکار پور جاوید جسکانی آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کے احکامات بھی نظر انداز کررہا ہے ملالہ کے لئے آواز بلند کرنے والا میڈیا کہا ں ہے کیوں اہلسنت بہن بیٹیوں کے لئے آواز بلند نہیں کی جارہی این جی اوز اور خواتین کے حقوق کے چیمپئین کہاں چلے گئے بدنام زمانہ ایس پی شکارپور جاوید جسکانی فرعون بناہواہے اہلسنت کی بہن بیٹیاں باپردہ ہیں باپردہ خواتین کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر عوام اہلسنت کے جذبات کو مشتعل کیا جارہا ہے ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے اہلسنت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اہلسنت کے منشر ہونے سے اقلیتی طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے ہمیشہ اہلسنت کے حقوق کی بات ہے آج بھی اسی کے لئے کوشاں ہیں متحد نہ ہونے کی وجہ سے اہلسنت کو نقصان ہورہا ہے اس موقع پر محمد شاہد کشمیری ، ظہیر یونس قائم خانی ، ڈاکٹر طاہرحسین ، سید ریحان شاہ ، ملک محمد قاسم ، محمد انور کمبوہ ، عبدالماجد شیدی ،کلیم اللہ خان قائم خانی ،نعمان خانزادہ ، عبداللہ راجپوت ، عبدالرحیم معاویہ اور حافظ رضوان عباسی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.