30 نومبر کو حکومت کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کیا گیا تو بھرپور جواب دینگے، شیخ رشید

منگل 18 نومبر 2014 18:22

30 نومبر کو حکومت کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کیا گیا تو بھرپور جواب دینگے، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) 30 نومبر کو حکومت کی جانب سے اگر کوئی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، ظلم کی حکومت زیادہ نہیں چل سکتی، اسمبلی میں موجود ایک بھی شخص کہے کہ الیکشن فیئر تھے تو مجھے خوشی ہوگی۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 480 ارب کی ادائیگی کے باوجود بجلی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

لوگ جسم فروشی کر کے بل جمع کراتے ہیں، آصف علی زرداری نیب سے مقدمات ختم کرانے کیلئے مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی حمایت میں بلو رانی کا لفظ استعمال کیا، پیپلز پارٹی بے نظیر، مرتضی اور خالد کے قاتلوں کو گرفتار نہ کر سکی۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ نوٹس لیں ہمیں نوٹیفیکیشن کی کاپیاں بھی نہیں دی جاتیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں پٹرولیم زمین بوس ہوا۔

ایل این جی قطر سے کس قیمت پر آ رہی ہے۔ نوازشریف میرے سامنے دہشت گرد رہنماؤں سے ملتے رہے۔ تمام لوگ میرٹ کے خلاف غیر قانونی بھرتی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایکسپریس منصوبہ کا نام تبدیل کر دینے سے منصوبہ اچھا نہیں ہو جائے گا۔ ڈینگی،میٹرو بس کی وجہ سے پنڈی میں روزانہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ کراچی جلسہ میں لیاری کے لوگ بھی نہیں آئے۔ مسلم لیگ ن لاہور میں جلسہ کر کے دیکھ لے قومی اسمبلی کی زندگی کیلئے شفاف الیکشن ضروری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں جو بات کرتا ہوں عوامی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کرتا ہوں اور اگر حکومت نے 30 نومبر کے جلسہ میں طاقت کا مظاہرہ یا کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :