”WELL DONE MR.CHIEF MINISTER“

سابق برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ بھی شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف نکلے

منگل 18 نومبر 2014 18:42

”WELL DONE MR.CHIEF MINISTER“

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر و سابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے ملاقات کے دوران صوبے کی ترقی اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب نے مختلف شعبوں میں مثالی ترقی کی ہے ۔

عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے شاندار اقدامات سے یقینا عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ہمیشہ شہبازشریف کو متحرک اوراپنے عوام کے ساتھ کھڑے پایا۔صوبے کی ترقی اورعوام کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے بھی ان کے منصوبے بے مثال ہیں اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شاندار کام کیا ہے اور ہر شعبے میں ان کی کارکردگی نمایاں ہے۔