نوشہرہ،عاشور آباد میں سفاک شوہر نے موبائل فون پر بات کرنے پر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 18 نومبر 2014 19:10

نوشہرہ،عاشور آباد میں سفاک شوہر نے موبائل فون پر بات کرنے پر فائرنگ ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) تھانہ اضاخیل کے حدود میں عاشور آباد میں سفاک شوہر نے موبائل فون پر بات کرنے پر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے قاتل کے باپ نے اتفاقیا گولی چلنے کی پولیس کو اطلاع دی جبکہ مقتولہ کی ماں اور باپ نے ہسپتال پہنچ کر بھانڈہ پھوڑ دیا اور داماد ، ساس و سسر کو بیٹی کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا پولیس نے مقتولہ کے سسر اور ساس کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ اضاخیل میں مقتولہ بائیس سالہ سمیرا کے والد جہانگیرسکنہ امان گڑھ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ چھ سال قبل اس کی بیٹی سمیرا کی شادی سردار محمد ولد نثار سے ہوئی تھی لیکن وحشی شوہر اور شکی مذاج شوہر نے بیوی کا مار پیٹ کے ذریعے جینا محال کررکھا تھا اور چند روز قبل بھی بیوی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھی اور آج وقوعہ کے روز ملزم سردار محمد گھر آیا اور بیوی کو فون پر بات کرنے پر ڈانٹا بیوی نے جواب دیا کہ اپنے والدین سے بات کررہی تھی کون سا جرم کیاتھا جس پر ملزم سردار محمد نے فائرنگ کرکے بیوی سمیرا کو قتل کردیا اور قاتل نے باپ کو مقتولہ کی چارپائی کے ساتھ ہسپتال بھیج کر اتفاقیہ گولی لگنے سے ہلاکت کا ڈرامہ رچایا لیکن اس دوران مقتولہ کے والدین ہسپتال پہنچ گئے اور پولیس کو بتایا کہ ہماری بیٹی کو شوہر سردار محمد، سسر اور ساس نے ملکر قتل کیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے سسر اور ساس کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :