ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا باضابطہ شیڈول جاری، 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پراترنے کے بعد سیدھا حضرت داتا علی ہجویری کے مزار پرجاکر حاضری دینگے،روٹ اور شیڈول کے حوالے سے انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے،

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی اخبار نویسوں سے گفتگو

منگل 18 نومبر 2014 19:21

ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا باضابطہ شیڈول جاری، 6 بجے لاہور ایئرپورٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا وطن واپسی کا باضابطہ شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری 20نومبر بروز جمعرات صبح 6:00بجے لاہور ائر پورٹ پہنچیں گے ،وہ ایئرپورٹ سے سیدھا حضرت داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری دینگے ۔

منگل کو اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک براستہ رنگ روڈ، ہربنس پورہ، انٹرچینج، مغلپورہ، صدر گول چکر، دھرمپورہ پل، مال روڈ، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتادربار پہنچیں گے،ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر استقبال کیلئے پاکستان عوامی تحریک لاہور کی طرف سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کے روٹ سے متعلق سی سی پی او (لاہور) ، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی سکیورٹی کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، مرکزی صدر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے انتظامیہ کو روٹ اور شیڈول سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری جب بھی بیرون ملک سے وطن لوٹتے ہیں کارکن ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکن ہمیشہ پرامن رہتے ہیں اور انتظامیہ سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :