ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 10مسافروں کو ائر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ ، مسافروں کا احتجاج

منگل 18 نومبر 2014 19:26

ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 10مسافروں کو ائر پورٹ پر ..

ملتان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 10مسافروں کو ائر پورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہوگئی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا ۔ملتان ائر پورٹ سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 331جو شام پانچ بجے روانہ ہونا تھی مقررہ وقت سے 10منٹ پہلے روانہ ہو گئی جس کے باعث دس مسافر پرواز میں سوار نہ ہوسکے اور ایئر پورٹ پر ہی رہ گئے۔

(جاری ہے)

مسافروں نے پرواز کے وقت سے پہلے روانہ ہونے پر ملتان ائر پورٹ پر احتجاج کیا ہے اور کہا کہ وقت سے پہلے پرواز کی روانگی کا نوٹس لے کر انہیں اگلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ کیا جائے جس پر ائر پورٹ انتظامیہ مسافروں کو تسلیاں دینے میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے جب ائر پورٹ انتظامیہ کا موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا ۔