پیپلز پارٹی نے خلیجی شہزادوں کو شکار کے 29 پرمٹ جاری کئے جانے کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

منگل 18 نومبر 2014 20:25

پیپلز پارٹی نے خلیجی شہزادوں کو شکار کے 29 پرمٹ جاری کئے جانے کیخلاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے خلیجی ممالک کے شہزادوں کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شکار کے 29 پرمٹ جاری کئے جانے کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

پارٹی ارکان ڈاکٹر نفیسہ شاہ،ڈاکٹر عذرا فضل، سید غلام مصطفیٰ شاہ ، بیلم حسنین اور عمران ظفر لغاری کی طرف سے جمع کرائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعدد خلیجی ممالک کے شہزادوں کو سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے قومی اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شکار کیلئے 29 پرمٹ جاری کئے گئے ہیں اور خاص طور پر موجودہ سیکیورٹی ماحول میں خود مختاری پر سمجھوتہ کیا گیا ہے جس سے عوام میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے اس لئے معاملے پر خارجہ امور کے وزیر انچارج کی توجہ درکار ہے ۔