پاک امریکا تعلقات میں جنرل راحیل اہم شخصیت ہیں ، امریکی محکمہ خارجہ

منگل 18 نومبر 2014 20:51

پاک امریکا تعلقات میں جنرل راحیل اہم شخصیت ہیں ، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاک امریکا تعلقات میں جنرل راحیل اہم شخصیت ہیں، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے امریکی حکام سے ان کی ملاقاتیں مثبت رہیں۔پاکستان اور امریکا کے وسیع تعلقات ہیں، جنرل راحیل شریف دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم شخصیت ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی فوجی حکام سے ملاقاتوں کو مثبت قرار دیا گیا ہے ۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے بریفنگ میں بتایا کہ جنرل راحیل شریف نے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں ملاقاتیں کیں، جس میں بارڈر سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان نے ضرب عضب سمیت دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کی اہمیت کا اعتراف بھی کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف سے فلوریڈا میں امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ لکھا کہ ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت پاک افغان تعلقات کی بہتری اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت بھی زیر غور آئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے، جنرل لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا ہے

متعلقہ عنوان :