فیصل آباد کے انڈسٹری علاقوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مکمل مستثنیٰ دے دیا گیا

منگل 18 نومبر 2014 21:38

فیصل آباد کے انڈسٹری علاقوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مکمل مستثنیٰ دے ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) فیصل آباد کے انڈسٹری علاقوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مکمل طور پر مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ، فیصل آباد کی صنعتوں کو اب 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی جس کی وجہ سے کئی صنعتکاروں نے اپنی فیکٹریاں بند کر دی اور بیشتر ہجرت کر رہے تھے جس کی وجہ سے فیصل آباد کے انڈسٹری مالکان و تاجر حضرات سراپا احتجاج تھے ان وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے ذاتی دلچسپی لے کر خصوصی کاوشیں کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات طے کرتے ہوئے فیصل آباد کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوایا ، ذرائع کے مطابق اب فیصل آباد کے صنعتی اداروں کی بجلی بند نہیں کی جائے گی اور تمام صنعتی اداروں کو 24گھنٹے بجلی فراہم ہوگی ، ٹیکسٹائل سیکٹر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار پائے جانے پر صنعتی مالکان و مزدروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :