متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لگائے جانے والے ممبر سازی کیمپ پر نامعلوم افراد کا حملہ

منگل 18 نومبر 2014 22:07

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ٹنڈومحمدخان کے صدر معشوق علی بھٹی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل بلا امتیاز حل کررہی ہے اور جمہوریت کی بقاء کیلئے متحد ہوکر کام کررہی ہے یہ با ت انہوں نے پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سٹی ٹنڈومحمدخان کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، معشوق علی بھٹی نے کہاکہ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف احسن طریقے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے اور ان کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقا ر علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے دیئے اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائیگا ، انہوں نے کہاکہ کارکن آپس کے اختلافات بلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائے ، تقریب سے پی پی کے جنرل سیکریٹری جمن کیہر ، پیپلز پیرا میڈیکل کے غلام رسول لاشاری ، نصر اللہ میمن ، شہباز دائیدانہ ، محمد رحیم خاصخیلی ، غلام مصطفی ملاح ، فہد سلام میمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔