آگاسی سے شادی بہت بڑی غلطی تھی، بروک شیلڈز

بدھ 19 نومبر 2014 11:39

آگاسی سے شادی بہت بڑی غلطی تھی، بروک شیلڈز

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء)ہالی ووڈ اداکارہ بروک شیلدزنے کہاہے کہ 1997ء میں ان کا ٹینس پلیئر آندرے آگاسی سے شادی کرنا زندگی کی بڑی غلطی تھی۔ایک انٹرویو میں بروک شیلڈز نے کہا کہ وہ اب بھی اس پر پچھتاوا محسوس کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

دو سال تک قائم رہنے والی شادی کے دوران وہ ایک دوسرے کو دیکھنے سے بھی محروم رہے کیونکہ وہ اپنے شو ''سڈنلی سوسن'' اور اگاسی ٹینس ٹورنامنٹس میں مصروف رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکست کے بعد وہ انہیں معاشرے سے کاٹ کر رکھ دیتے جبکہ فتح کے بعد اگلے ٹورنامنٹ کیلئے نکل پڑتے لہٰذا دو سال میں ہی یہ تعلق ختم ہو گیا۔