کمالیہ میں مخالفین کی فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 4 افراد کو قتل

بدھ 19 نومبر 2014 11:40

کمالیہ میں مخالفین کی فائرنگ، ماں بیٹی سمیت 4 افراد کو قتل

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر 2014ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے نواحی گاؤں میں مخالفین نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مرنے والوں میں نسیم بی بی ،سیدہ بی بی ، محمد انور ، نواز شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ قبل مقتول نواز کی بھتیجی نے اسی گاؤں کے ایک لڑکے محمد غفار سے پسند کی شادی کر لی تھی جسے محمد نواز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :