کمالیہ میں شوہرنے بیوی کے قتل کے بدلے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

بدھ 19 نومبر 2014 11:48

کمالیہ میں شوہرنے بیوی کے قتل کے بدلے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا

کمالیہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) کمالیہ کے رہائشی عبدالغفارنے بیوی کے قتل کے بدلے فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا۔ بدھ کو پولیس کے مطابق کمالیہ کے رہائشی عبدالغفار نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل گوشی نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں صلح ہوگئی لیکن لڑکی کے چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

اپنی بیوی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے عبدالغفار گزشتہ رات اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مخالفین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔پولیس نے عبدالغفار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ۔

متعلقہ عنوان :