بھارت کی کارروائیوں کی وجہ سے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں مشکلات ہیں ، جنرل راحیل شریف

بدھ 19 نومبر 2014 12:07

بھارت کی کارروائیوں کی وجہ سے شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں مشکلات ..

واشنگٹن ، لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر 2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ بھارتی کارروائیوں کی وجہ سے پاک افغان سرحدپرشدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے دورے پر موجود پاکستان کے آرمی چیف نے امریکی حکام سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی وجہ سے شدت پسندوں کے خلاف مہم پر اثر پڑرہاہے،بھارت مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر کارروائیاں کررہاہے ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کاکہناتھاکہ پاکستان نے اپنی مغربی سرحد پر ایک لاکھ چالیس ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور انہیں یہ یقین دلایا گیا تھا کہ مشرق میں بھارت سے متصل سرحد پر امن رہے گی تاہم بھارت کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کے خلاف جاری مہم متاثر ہورہی ہے۔ واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان گذشتہ کئی ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے اور گاہے بگاہے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ہورہی ہے جبکہ درجنوں سرحدی دیہات خالی ہوچکے ہیں اور بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں کئی پاکستانی شہری زخمی و شہید ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :