فوج کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون سے واپس بلالیا گیا،ضرورت پڑنے پر فوج کو دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا‘ وزارت داخلہ

بدھ 19 نومبر 2014 13:09

فوج کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون سے واپس بلالیا گیا،ضرورت پڑنے پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھرنوں کے خطرات کے پیش نظر ریڈ زون میں بلائی جانے والی فوج کو واپس بلالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھرنوں کے خطرات کے پیش نظر 24 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں فوج کو طلب کیا گیا تھا جسے اب حالات نارمل سطح پر آنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا ہے اور اس وقت فوج ریڈ زون میں موجود نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر خطرے کے پیش نظر فوج کو دوبار بلایا بھی جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :