داعش کے پاس 2سال تک جنگ کیلئے ہتھیاراور گولہ بارود موجود ہے ‘ اقوام متحدہ

بدھ 19 نومبر 2014 14:16

داعش کے پاس 2سال تک جنگ کیلئے ہتھیاراور گولہ بارود موجود ہے ‘ اقوام ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) اقوام متحدہ نے خبرادر کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے پاس شام اور عراق میں دوسال تک جنگ کیلئے بڑی تعداد میں چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود اور گاڑیاں موجودہیں ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لئے تیار کی گئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے پاس دوسال تک لڑنے کے لئے ہتھیار موجود ہیں ،اْس کے پاس شام اور عراق میں جنگ کیلئے بڑی تعداد میں چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود اور گاڑیاں موجودہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کیخلاف امریکہ کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں تنظیم کی گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اسکے، ہلکے ہتھیاروں کی بڑی تعداد اور اْن کے اثرات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔۔اقوام متحدہ کے مطابق داعش نہ صرف سب سے زیادہ فنڈ حاصل کرنے والی تنظیم ہے بلکہ اس کے پاس بہترین ہتھیار بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :