پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ریکارڈز کی بھرمار کے باعث انتہائی دلچسپ بن گیا

بدھ 19 نومبر 2014 15:09

پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ ریکارڈز کی بھرمار کے باعث انتہائی ..

دبئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ موجودہ صورتحال سے تو اتنا سنسنی خیز نہیں البتہ انفرادی کارکردگی اور ریکارڈز کی بدولت ضرور دلچسپ بنتا جا رہا ہے۔ دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک سو چھپن اوور کھیلے ، رواں سال کیویز نے یہ کارنامہ چوتھی بار انجام دیا ہے۔

اس سے پہلے انیس سو بہتر میں بلیک کیپس نے ایک اننگز میں ڈیڑھ سے زائد اوورز پانچ مرتبہ کھیلے تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ساتویں وکٹ کی شراکت میں کریگ اور واٹلنگ نے اڑسٹھ رنز جوڑے۔ اس شراکت پر رنز کا یہ مجموعہ اپنے ملک سے باہر یا نیوٹرل وینیو پر پاکستان کے خلاف کیویز کے لیے پہلی بار بنا۔ کیوی اوپنر ٹام لیتھم نے بائیس سال کی عمر میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ سنچریاں داغ ڈالیں۔

(جاری ہے)

بطور کم عمر اوپنر کسی بھی ایشیائی ملک کے خلاف دو سینکڑوں کا اعزاز بھی لیتھم کے حصے میں آ گیا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سال دو ہزار چودہ میں پچاس سے زائد رنز کا اوپننگ سٹینڈ دینے کا کارنامہ پانچویں بار تاریخ کا حصہ بنا اور حسن اتفاق ہے کہ پانچوں مرتبہ یہ سہرا ٹام لیتھم ہی کے سر سجا۔ پہلی اننگز میں کیویز نے 156 اوور کھیلے ، رواں سال چوتھی بار یہ کارنامہ 150 سے زائد اوور کھیلنے کا کیویز نے انجام دیا ، ساتویں وکٹ پر68 رنز کی شراکت بنی ، ملک سے باہر پاکستان کے خلاف پہلی بار 22 سال کی عمر میں 2 ٹیسٹ سنچریاں سکور کی گئیں ، لیتھم کم عمر ترین اوپنر بنے اور ایشیائی ملک کے خلاف 2 سنچریاں سکور کیں ، رواں سال 50 سے زائد کا اوپننگ سٹینڈ بھی لیتھم نے دیا۔

-

متعلقہ عنوان :