بردوان دھماکے کے الزام میں میانمرر کا مشتبہ شہری گرفتار،ملزم کوپاکستانی طالبان نے تربیت دی تھی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بدھ 19 نومبر 2014 15:35

بردوان دھماکے کے الزام میں میانمرر کا مشتبہ شہری گرفتار،ملزم کوپاکستانی ..

نئی دہلی/حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر حیدرآباد سے بردوان دھماکے کے الزام میں میانمرر کے ایک مشتبہ شہری کو گرفتار کرلیا ہے جسے مبینہ طور پر پاکستانی طالبان نے تربیت دی تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ فرضی دستاویزات کی بنیاد پر حیدرآباد میں رہائش پذیر خلید عرف خالد محمد کو ریاستی پولیس نے خفیہ ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر 16 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔

بردوان دھماکے کے سلسلے میں میں ساتویں گرفتاری ہے ۔دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق خلید کو آئی ای ڈی بنانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے ۔تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم روہنگیاسا لیڈرنی آرگنائزیشن سے منسلک تھا اور بنگلہ دیش کے دہشتگرد گروپوں سے اس کے تعلقات تھے۔ملزم بنگلہ دیش اور میانمر ر کے سرحد ی علاقوں مین دہشتگرد کیمپ چلانے میں بھی ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :