ٍٍٍٍٍٍڈاکٹر طاہر القادری کےاستقبال کی تیاریاں مکمل ،جلوس کی شکل میں داتا دربار حاضری دیں گے

بدھ 19 نومبر 2014 16:16

ٍٍٍٍٍٍڈاکٹر طاہر القادری کےاستقبال کی تیاریاں مکمل ،جلوس کی شکل میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل وطن واپس پہنچیں گے ،استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ڈاکٹر طاہر القادری کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں داتا دربار پر حاضری دینے کے بعد اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے۔عوامی تحریک نے انتظامیہ کو روٹ اور شیڈول کے حوالے سے کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ۔

ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری صبح 6بجے انگلینڈ سے پاکستان واپس پہنچیں گے ۔ کارکنوں کی طرف سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ان کاپرتپاک استقبال کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری ائیرپورٹ سے براستہ رنگ روڈ، ہربنس پورہ، انٹرچینج، مغلپورہ، صدر گول چکر، دھرمپورہ پل، مال روڈ، ناصر باغ سے ہوتے ہوئے داتادربار پہنچیں گے اورحضرت داتا علی ہجویری کے مزار پر حاضری دینگے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے انتظامیہ کو ڈاکٹر طاہر القادری کے روٹ اور شیڈول سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کی قیادت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر حکومت کی طرف سے کسی بھی اقدام سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا ہے ۔ تاہم پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :