ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان کیلئے روانہ

بدھ 19 نومبر 2014 17:20

ڈاکٹرطاہرالقادری پاکستان کیلئے روانہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ، ہیتھروایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے مطالبہ کیاکہ شہباز شریف کے عہدے پر رہنے کاکوئی جواز نہیں ، فوری مستعفی ہوجائیں جبکہ پنجاب حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کو کسی بھی شہرمیں جانے سے نہ روکنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

لاہورروانگی سے قبل ہیتھروایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بنائی گئی موجودہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو وہ نہیں مانتے ، وہ سمجھتے ہیں کہ پنجاب پولیس اُن کے شہداءکے قاتل اور شہبازشریف منصوبہ سازہیں ، کمیٹی کے سامنے کوئی بیان دیں گے اور نہ ہی کسی قسم کا تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :