سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 16ملزمان تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 19 نومبر 2014 17:50

سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 16ملزمان تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن کے 16ملزمان کو تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ، بھٹہ مالک سمیت چارمرکزی ملزمان کو 14جبکہ 39کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

سانحہ کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب جان مارتھ نے کی جس میں گرفتار بھٹہ مالک یوسف سمیت 4 مرکزی ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم وکلائے صفائی کا کہنا تھا الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ جس دن واقعہ پیش آیا یوسف وہاں موجود ہی نہیں تھا۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بھٹہ مالک سمیت چاروں مرکزی ملزمان کو 14 روزہ اور 39 ملزمان کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔عدالت نے 16 ملزمان کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :