Live Updates

دھرنے نقصان کا باعث ہیں تو تحقیقات کروا لیں ، حکومت 5سال پورے نہیں کر سکتی : عمران خان

بدھ 19 نومبر 2014 18:29

دھرنے نقصان کا باعث ہیں تو تحقیقات کروا لیں ، حکومت 5سال پورے نہیں کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی عہدیداران اور پارٹی کے اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے دھرنے کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے تو حکومت 4 حلقے کھول کر دھاندلی کی تحقیقات کیوں نہیں کرتی۔دھاندلی سے بنی حکومت شاید اگلا سال نکال لے لیکن اگر ہماری جدوجہد جاری رہی تو یہ 5 سال پورے نہیں کر سکیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اب زیادہ دور نہیں ہے، قوم کی نگاہیں ہماری جدوجہد پر لگی ہوئی ہیں۔موجودہ نظام سے لوگ تنگ آ چکے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ صوبوں میں 6اور وفاق میں 3 باریاں لینے والے ملک میں بہتری نہیں لا سکے۔30 نومبر کو ہونے والے بڑے سیاسی جلسے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عوام کا اس جلسے کے لیے فنڈز دینا تبدیلی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

30 نومبر کو لوگ اپنے ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے نکلیں گے۔کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،میں نہیں کہتا کہ اتنے آدمی لے کر جلسے میں آﺅ لیکن اپنی طرف سے کوشش پوری کرو۔اپنی پارٹی کے ناراض رہنمائجاوید ہاشمی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب جدوجہد شروع ہوتی ہے سب کے چہرے کھل کر سامنے آ جاتے ہیں، جن کو مین باغی سمجھتا تھا وہ نیچے کی طرف آ گئے ہیں۔بڑا آدمی وہی ہوتا ہے جو اپنی انا پر قابو پا لیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نہ نکلے تو دھاندلی سے بنی حکومت 5 سال پورے کر لے گی جبکہ تحریک انصاف کی کامیابی سے سب خوفزدہ ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :