Live Updates

عمران خان نے کینسر ہسپتال کو ملنے والی رقم ’سیاست‘ پر خرچ کی: عابد شیر علی

بدھ 19 نومبر 2014 19:51

عمران خان نے کینسر ہسپتال کو ملنے والی رقم ’سیاست‘ پر خرچ کی: عابد ..

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا 30نومبر کو ہونے والا جلسہ 14 اگست والے جلسے سے بھی بدترین ہو گا، ان کا سونامی 2 گھنٹے کے لئے ایک کنٹینر پر آ تا ہے اس کے بعد سو جاتا ہے لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ عمران خان نے کینسر ہسپتال کو ملنے والے اربوں روپے بھی سیاست پر خرچ کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت تو تحریک انصاف سے ہر وقت مذاکرات کرنے کو تیار ہے ، پہلے بھی مذاکرات عمران خان کی طرف سے ہی ختم کئے گئے تھے اوراب اگر مذاکرات ہوئے تو وہ بھی آ ئین و قانون کے دائرہ کار میں ہی ہوں گے لیکن ان کے لانگ مارچ کا اصلی مقصد تو اب پوری قوم کے سامنے کھل چکا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :