Live Updates

گوجرانوالہ سٹیڈیم کی دیواریں گرانا دہشت گردی ہے،عمران خان حکومتی رٹ چیلنج نہ کریں‘ترجمان پنجاب حکومت ،

نیاپاکستان بنانیوالوں نے کے پی کے کو بھی برباد کرکے رکھ دیا،عمران خان30نومبرکے بعد نئی تاریخ کا اعلان کرینگے‘ زعیم قادری

بدھ 19 نومبر 2014 20:12

گوجرانوالہ سٹیڈیم کی دیواریں گرانا دہشت گردی ہے،عمران خان حکومتی رٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) ترجمان حکومت پنجاب سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان قومی اداروں کو نقصان پہنچانا بند کریں،قوم عمران خان کی شر انگیزی سے تنگ آ چکی ہے ،گوجرانوالہ سٹیڈیم کی دیواریں گرانا دہشت گردی ہے ،گوجرانوالہ کی انتظامیہ سٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کا سخت نوٹس لے گی ،عمران خان قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں جو کسی بھی طرح ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں،نیا پاکستان بنانے والوں نے خیبرپختونخوا کو بھی برباد کرکے رکھ دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ گوجرانوالہ سٹیڈیم کی دیواریں گرا کر تحریک انصاف نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک فسطائی جماعت ہے اور عمران خان کا ایجنڈا فسطائیت کو فروغ دیناہے ۔ زعیم حسین قادری نے کہا کہ منفی سیاست اور بے بنیاد الزام تراشی عمران خان کی عادت بن چکی ہے اور ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے ان کے دھرنے اور ہلڑ بازی اس بات کا بین ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومتی رٹ کو چیلنج کرنا بند کریں،ایسا کر کے وہ ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کر رہے ہیں بلکہ الٹا اسے نقصان پہنچا رہے ہیں ۔زعیم حسین قادری نے مزید کہا کہ عوام کی طرف سے پذیرائی نہ ملنے کے بعد عمران خان شدید مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ،لیکن وہ کچھ بھی کر لیں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈیڑھ سال تقاریر، دھرنوں اور جھوٹے الزامات لگانے میں گزار دیئے ، کنٹینر پر کھڑے ہو کر جھوٹے دعوے کرنے والے ایک بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

عمران خان کی تقاریر میں مایوسی، فرسٹریشن اور انتشار کی دعوت کے علاوہ کچھ نہیں ۔سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عوام کی لاتعلقی کی وجہ سے 30نومبر کال کا حال بھی ماضی کی ڈیڈلائن سے مختلف نہیں ہوگا اور عمران خان عوام کو دھوکہ دینے کے لئے پھر کسی نئی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات