Live Updates

ہائیکورٹ میں عمران خان کو 30نومبر کے جلسے سے روکنے کے لیے درخواست دائر

بدھ 19 نومبر 2014 20:12

ہائیکورٹ میں عمران خان کو 30نومبر کے جلسے سے روکنے کے لیے درخواست دائر

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) لاہو رہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 30نومبر کے جلسے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اپنی مختلف تقاریر میں 30نومبر کے احتجاج میں حکومت کاتختہ الٹنے کا دعوی کیا ہے اور عوام کو بھی تشدد پر اکسایا جارہا ہے جس سے نقص امن کا خدشہ ہے ۔

درخواست گزار نے مزید موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ اس سے قبل عمران خان کو لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھی روک چکی ہے جسکی عمران خان کی طرف سے خلاف ورزی کی گئی اور اب 30نومبر کا جلسہ بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ عمران خان کو تیس نومبر کو اسلام آباد میں جلسہ سے روکنے کے احکامات صادر کئے جائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :