آئندہ ماہ تیل کی قیمتیں مزید کم ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ختم کریں گے: وزیر اعظم نواز شریف

بدھ 19 نومبر 2014 20:29

آئندہ ماہ تیل کی قیمتیں مزید کم ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی ختم کریں گے: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہماری پہلی ترجیح ہے اور ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے خوشی ہوئی ہے، اس سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہوئی ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں واضح کمی ہوئی اور خصوصاً کسان بھائیوں کا فائدہ پہنچا ہے جبکہ ہماری کوشش ہو گی آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کریں۔

(جاری ہے)

توانائی بحران کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس کے صدارتی خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دھرنے والے ملکی ترقی کی رہ میں رکاوٹ بن کر نکلے ہیں اور چاہتے ہیں پاکستان میں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کبھی ختم نہ ہو سکے مگر میں اس حکومتی مدت میں ہی لوڈ شیڈنگ ختم کر کے رہوں گا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ پاکستان کی بہت بڑی خدمت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کا مشن کامیابی سے جاری رکھیں اور کوشش کریں گے کہ عوام کو وقتاً فوقتاً ریلیف دیتے رہیں۔