مڈٹرم انتخابات پر بات نہیں کروں گا، ہماری جنگ اسٹیٹس کو کے خلاف ہے، انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں، ہائیکورٹ کے جج نے شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دارکو ٹھہرادیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب اب مستعفی ہوجائیں،عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 نومبر 2014 20:48

مڈٹرم انتخابات پر بات نہیں کروں گا، ہماری جنگ اسٹیٹس کو کے خلاف ہے، ..

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات پر بات نہیں کروں گا، ہماری جنگ اسٹیٹس کو کے خلاف ہے، انقلاب کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا ہے، عوام تبدیلی چاہتے ہیں، ہائیکورٹ کے جج نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار شہباز شریف کو ٹھہرایا ہے، لہٰذا شہباز شریف مستعفی ہوں۔

وہ بدھ کو پاکستان روانگی سے قبل ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی قانونی، اخلاقی یا آئینی جواز نہیں ہے، پنجاب پولیس ہماری قاتل ہے، لہٰذا ہم ان پر مشتمل جے آئی ٹی کسی طرح قبول نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہمیں یہ ایف آئی آر قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بنیادی مطالبات یہ ہیں کہ جے آئی ٹی پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں کے افسران پر مشتمل ہو ۔قاتل ہی تفتیش کرنے لگیں تو ہم کیسے ان تحقیقات پر اعتماد کر سکتے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کو سوچے سمجھے منصوبوں کے تحت شہید کیا گیا اور یہ منصوبہ پنجاب حکومت نے بنایا۔