Live Updates

پرامن احتجاج کیلئے وزیرداخلہ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ، عمران خان

بدھ 19 نومبر 2014 21:20

پرامن احتجاج کیلئے وزیرداخلہ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پرامن احتجاج کیلئے وزیرداخلہ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،آئین کے دائرے میں راہ پرامن احتجاج کریں گے ،کسی قسم کی رکاوٹ پیداکی گئی تومقابلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک انصاف نہیں ملے گادھرناختم نہیں ہوگا،نوازشریف کوبتاناچاہتے ہیں کہ ہمیں ابھی تک انصاف نہیں ملا،تحریک انصاف کوہارماننانہیں آتی ،وزیرداخلہ نے بہت تلخ باتیں کیں ،پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے ۔

انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کی بات کرناکوئی ذاتیات نہیں ہے ،میری ذاتی زندگی سے متعلق حالات خراب نہیں ہوئے ،حکمرانوں کی چوری کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ اسحاق ڈارکوسبق دیناپڑیگا،پہلے ڈارصاحب کیاتھاکہ حلف نامہ دباوٴمیں لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج کیلئے وزیرداخلہ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات