وزیراعلی سندھ کے پھوپھی زادسیدزین العابدین شاہ 80برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 19 نومبر 2014 22:06

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کے پھوپھی زادسیدزین العابدین شاہ 80برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعدخیرپورمیں انتقال کرگئے۔وہ سابق ایم این اے سیدجاویدعلی شاہ اورسیدپروفیسر علی شاہ کے چچازادبھی تھے۔

(جاری ہے)

جنازہ نمازمیں پیپلزپارٹی کے رہنماء کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اوربعدازاں میت تدفین کے لئے آبائی قبرستان سکھرلیجائی گئی۔

تحصیل گمنٹ کے لاکھڑاہائی اسکول کے استاد اورخیرپور کے سینئرصحافی غلام قادرسرور کے بھائی غلام سرورسومروڈیوٹی سے واپس خیرپورآئے ہوئے لاپتہ ہوگئے اہل خانہ نے ان کے اغواء ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ایل 26کے مطابق وہ حسب معمول اسکول میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد کارمیں خیرپورآرہے تھے۔فون پررابطے کی کوشش کی گئی توفون مسسل بندپایاگیا۔تاحال ان کاسراغ نہیں لگایاجاسکا۔

متعلقہ عنوان :