خیرپورکی قومی شاہراہ پر المناک حادثے سے سکھرنوبشاہ ڈویژن کے پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاورالیاس پنرکی نیندیں حرام ہوگئیں ،

تیزرفتارگاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکٹ چیک اور زائد سامان لوڈکرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، کمشنرسکھرڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

بدھ 19 نومبر 2014 22:10

خیرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) خیرپورکی قومی شاہراہ پرہونے والے المناک حادثے نے سکھرنوبشاہ ڈویژن کے پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزاورالیاس پنرکی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔48گھنٹو میں دوسرااعلی سطحی اجلاس سکھرمیں کمشنرسکھرڈویژن محمدعباس بلوچ کی زیرصدارت ہواجس میں فیصلہ کیاگیاتیزرفتارگاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکٹ چیک کیئے جائیں اورزائد سامان لوڈکرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

جبکہ ہر50کلومیٹرکے فاصلے پرٹراماسینٹر قائم کیاجائے گا۔جس میں گیس کسڑ،آگ بجھانے کے آلات ودیگرامدادی سامان مہیاہوگا۔جبکہ کنب سے بے نظیر آبادتک مہران شاہ سے ہیوی گاڑیوں کے گزرنے پرپابندی لگانے کافیصلہ کیا گیا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوپابندکیاگیا کہ کوئی بھی متبادل راستہ خانے سے قبل متعلقہ ضلع کے ایس ایس پی وڈی آئی جی کو آگاہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے رکن ارشدچودھری نے بتایاکہ ادارے کافوری کاروائی کرتے ہوئے تعلقہ افسرکومعطل کردیاہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ قومی شاہراہ پرتعمیرکے لئے 5چائینیزاورتین مقامی کمپنیوں کوٹھیکہ دیاگیاہے۔موٹروے پولیس افسرنے اس موقع پر قومی شاہراہ پرتیزرفتاری اور اوورلوڈنگ گاڑیوں کاچالان کیئے گئے تھے۔کمشنرسکھرمحمد عباس بلوچ ایس ایس پیزکوہدایت کی کہ قومی شاہراہ پردھرنوں کوروکنے کے لئے قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔#