پاکستانی شخص کو برطانیہ پر مقدمہ کرنے کی اجازت مل گئی،

بدھ 19 نومبر 2014 22:49

پاکستانی شخص کو برطانیہ پر مقدمہ کرنے کی اجازت مل گئی،

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) برطانوی عدالت کے ایک جج نے پاکستان کے یونس رحمت اللہ کو برطانیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔2004 میں اپنے ایک دوست کے ہمراہ زیارت کیلئے عراق میں موجود رحمت اللہ کو برطانوی فوج نے زیر حراست لینے کے بعد افغانستان میں امریکی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔وہ دس سال تک زیر حراست رہنے کے بعد رواں سال رہا ہوئے ہیں۔

ان دنوں پاکستان میں موجود رحمت اللہ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں عراق اور افغانستان میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔برطانوی وزارت دفاع کی دلیل تھی کہ برطانوی عدالتیں امریکی فوج کی سرگرمیوں سے متقعت کوئی کیس نہیں سن سکتیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جج جارج لیگاٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ اس دلیل کی بنا پر کسی برطانوی عدالت کا مقدمہ ہی نہ سننا 'آئینی ذمہ داریوں سے رو گردانی' ہے۔

(جاری ہے)

فیصلہ میں برطانوی فوجیوں کی جانب سیتین عراقی شہریوں پر مبینہ تشدد پربھی تشویش ظاہر کی گئی ۔یاد رہے کہ گزشتہ مہینے بھی ایک برطانوی عدالت نے لیبیا کے ایک سیاست دان کو برطانوی حکومت پر مقدمہ کرنیکی اجازت دی تھی۔اس سیاست دان کا دعوی تھا کہ برطانیہ نے سی آئی اے کے ساتھ مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔برطانوی حکام نے اس مقدمہ میں بھی وہی دلیل دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ معاملہ میں امریکا کا نام آنے کی وجہ سے برطانوی عدالتیں یہ کیس نہیں سن سکتیں۔

متعلقہ عنوان :