Live Updates

طالبان مجھے براہ راست خط لکھنے کی ہمت تک نہیں کرسکتے،سیدہ شہلا رضا ،عمران خان تنقید خان ہیں ،سندھ کے جلسہ میں اپنے منشور کا صفحہ نمبر 22ضرور پڑھیں،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی

بدھ 19 نومبر 2014 23:13

طالبان مجھے براہ راست خط لکھنے کی ہمت تک نہیں کرسکتے،سیدہ شہلا رضا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ انہیں طالبان براہ راست خط لکھنے کی ہمت تک نہیں کرسکتے۔ عمران خان تنقید خان ہیں اور اپنے سندھ کے جلسہ میں اپنے منشور کا صفحہ نمبر 22 ضرور پڑھیں، جس میں انہوں نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو ملک کی بقاء کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ سندھ کے عوام کبھی غلام نہیں رہے ہیں اور اس ملک کی قرارداد جو کہ قرارداد لاہور کہلاتی ہے اس کی 1937 میں قصر ناز کراچی میں مسلم لیگ نے منظوری دی تھی۔

دہی کسی بھی چیز کو بگاڑنے کے لئے بلکہ صحت کے لئے مفید ہے اور یہ کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے۔ وہ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہی تھی۔ شہلا رضا نے کہا کہ انہیں رینجرز ہیڈ کواٹر اور قبل ازیں کمشنر اور دیگر کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ کیونکہ میرا تعلق اہل تشیع سے ہے اس لئے مجھے طالبان دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے براہ راست طالبان کی جانب سے نہ کوئی خط موصول ہوا ہے اور نہ ہی ان میں اتنی ہمت ہے کہ وہ مجھے براہ راست خط لکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں طالبان سے زیادہ بڑی مسلمان ہوں اور میرا ایمان ہے کہ جو رات قبر میں لکھی ہوگی اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔ شہلا رضا نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھی کسی قسم کی سیکورٹی کے لئے خطا نہیں لکھا ہے اور اس وقت میرے پاس کوئی خصوصی سیکورٹی نہیں ہے۔

انہوں نے لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان تنقید خان ہیں۔ جلسہ ضرور کریں لیکن وہ روزانہ کی طرح اپنے منشور کے صفحہ نمبر 22 کو ضرور اس جلسہ میں پڑھیں، جس میں انہوں نے سندھ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس کو ملکی بقاء قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو غلامی سے آزاد کروانے کے دعویدار کس کو غلامی سے ٓزاد کرائیں گے ۔

سندھ کے عوام کبھی غلام نہیں رہے ہیں وہ ہمیشہ سے آزاد تھے اور ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ان کی اسپیکر کی نشست پر آتے ہی ایم کیو ایم کے ارکان کی جانب سے تلٰخی اور ان کی جانب سے ان ارکان کے خلاف ”دماغ کی دہی بنانے“ کے الفاظ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سائنسی طور پر دہی صحت کے لئے ایک مفید غذا ہے اور دہی کوئی غیر پارلیمانی لفظ نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات