طاہر القادری لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ سے داتا دربار کیلئے روانہ
جمعرات 20 نومبر 2014 10:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ طاہرالقادری رنگ روڈ، ہربنس پورہ، دھرم پورہ، مال روڈ سے ہو کر جلوس کی شکل میں داتا دربار پہنچیں گے۔ لاہور پولیس نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش عوامی تحریک کے عہدیداروں کو آگاہ کر دیا ہے تاہم عوامی تحریک کا کہنا ہے طےشدہ پروگرام پر ہی عمل ہو گا بدیل نہیں کر سکتے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا طیارہ سات بجے لینڈ کیا۔ ائر پورٹ پر ان کے مداحوں ، عقیدتمندوں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ائر پورٹ پہنچنے کے بعد طاہر القادری ریلی کی شکل میں رنگ روڈ سے ہربنس پورہ اور کینال روڈ سے ہوتے داتا دربار کی طرف رواں دواں ہیں۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری کالے رنگ کی پراڈو میں سوار ہیں جس کا بونٹ اور چھت ان پر نچھاور کردہ سرخ گلابوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی کے آگے ایلیٹ فورس کی گاڑیاں اور پیچھے قطار در قطار پارٹی کارکن گاڑیوں میں سوار ہیں۔ سرخ، سبز اور سفید ، پارٹی پرچم جس پر انقلاب لکھا ہوا ہے۔ لہراتے ہوئے اپنی منزل داتا دربار کی طرف رواں دواں ہیں۔ طاہر القادری داتا دربار حاضری کے بعد ریلی کی شکل میں ہی اپنے گھر ماڈل ٹاون روانہ ہوں گے۔ لاہور پولیس نے طاہر القادری کی جان کو خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی ہے۔ ڈی آئی جی لاہور آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کو تحریری طور پر دہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کر دیا ہے اور درخواست ہے کہ وہ ریلی نہ نکالیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا ہے لاہور پولیس کی جانب سے کوئی وارننگ نہیں ملی اگر ہو بھی تو وہ پروگرام تبدیل نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.