ٹنڈو الہ یار، سردیوں میں رات10بجے کے بعد شہر میں ہرگز لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،کلیم اللہ قائم خانی

جمعرات 20 نومبر 2014 16:32

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل کلیم اللہ خان قائم خانی ، مولانااصغرتھیبو ،محمد شاہد کشمیری ، عبداللہ راجپوت، مولانا عمران فتح ، حاجی ذیشان قائم خانی ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں میں رات10بجے سے صبح 7بجے تک شہر میں ہرگز لوڈشیڈنگ نہ کی جائے رات کے آخری پہر میں لوڈشیڈنگ سے چوری کے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے عوام کی فلاح و بہبود پر سوچنے کے بجائے چل سو چل کا فارمولا چل رہاہے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ٹی ایم اوٹنڈوالہیار کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پورا شہر گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہا ہے نالیوں او گٹر کا پانی باہر آنے سے نمازی ،خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وبائی امراض آئے دن پھوٹ رہے ہیں لیکن شہریوں کے مسائل سے منتخب نمائیندے لاتعلق ہوئے پڑے ہیں منتخب نمائیندے عوام کے لئے اجنبی بن چکے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد سے منتخب نمائیندے شہر میں کسی کو نظر نہیں آئے عوام باشعور ہوچکے ووٹ کی پرچی کے ذریعے منتخب نمائیندوں سے حساب برابر کریں گے عمران خان حکمران طبقے کی غلطیوں اور ناہلی کی وجہ سے کامیاب جارہے ہیں روش تبدیل نہ ہوئی تو موجودہ حکمران عبر ت کانشان بن جائیں گے بلدیاتی انتخابات ہوں یا مڈٹرم انتخابات اہلسنت والجماعت ضلع بھر سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی سیاسی میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑا جائے گاجس دن قوم حقیقی معنوں میں بیدار ہوگئی ضلع سے کامیاب ہو کر ضلع کا نقشہ بدل دیں گے مذہبی جماعتوں کو بھی موجودہ حالات کا احساس ہے مذہبی جماعتیں ایک دوسرے کے قریب آرہی ہیں مذہبی جماعتیں متحد ہو کر ہی سیکولر ازم کے بڑھتے قدم روک سکتی ہیں مذہبی جماعتوں کو متحد کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :