گوجرانوالہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کے جلسے کو سیکورٹی رسک قرار دیدیا، ڈی جے بٹ کو بھی ایمپلی فائر ایکٹ پر عمل کرنے کی ہدایت،
جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے عمران خان کے تصاویر والے پانچ ہورڈنگز جلا دئیے
جمعرات 20 نومبر 2014 19:52
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) گوجرانوالہ انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے 23 نومبر کے جلسے کو سیکورٹی رسک قرار دے دیا۔ ڈی جے بٹ کو بھی ایمپلی فائر ایکٹ پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے عمران خان کے تصویروں والے پانچ ہورڈنگز جلا دئیے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ اور تحریک انصاف کے درمیان جلسے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا جس کی کا پی حاصل کر لی گئی ہے ۔
تحریری معاہدے میں جناح اسٹیڈیم میں جلسے کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا تاہم تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 32 نکاتی معاہدے میں تحریک انصاف کی قیادت کو عمران خان کیلئے بلٹ پروف اسٹیج تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 23 نومبر کو جناح اسٹیڈیم اور گردونواح میں موبائل سروس جام رہے گی۔(جاری ہے)
معاہدے میں ڈی جے بٹ کو بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر پاکستان ایمپلی فائر آرڈینینس 1965 کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی ہو گی۔
معاہدے میں زور دیا گیا کہ تحریک انصاف پنڈال کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے اور سکینرز کا انتظام خود کرے گی۔ دوسری جانب گوجرانوالہ جنرل بس اسٹینڈ، ٹرسٹ پلازہ اور شاہین آباد کے قریب نامعلوم افراد نے عمران خان کی تصویروں والے پانچ ہورڈنگز کو آگ لگا دی۔ تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.