Live Updates

تحریک انصاف کا 30 نومبر کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست منظور

جمعہ 21 نومبر 2014 11:59

تحریک انصاف کا 30 نومبر کا جلسہ رکوانے کیلئے درخواست منظور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست کے وکیل اے کے ڈوگر نے مؤقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں 30نومبر کو جلسہ منعقد کر رہی ہے اور اس جلسے کے حوالے سے عمران خان نے اپنے خطابات میں یہ واضح کہا ہے کہ 30نومبر کے جلسے کے بعد کچھ بھی ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی ۔ عمران خان کے اس بیان کے بعد واضح ہو چکا ہے کہ 30نومبر کا جلسہ پر امن نہیں ہو گا لہذا عدالت اس جلسے کو روکنے کے احکامات جاری کرے ۔

(جاری ہے)

جٹس خالد محمود خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے تو آزادی مارچ کو روکنے کے لیے بھی احکامات جاری کئے لیکن حکومت نے عمل درآمد نہیں کیا یہاں عدالتی احکامات کا مذاق بنا ہوا ہے اگر دونوں فریقین راضی ہیں تو پھر کیا مسئلہ ہے۔ اے کے ڈوگر نے جواب دیا کہ پریشانی جلسے سے نہیں جلسے کے بعد ہونے والے غیر آئینی اقدامات کی ہے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے عمران خان ، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو چوبیس نومبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات