امریکا میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، درجہ حرارت منفی 48 تک گر گیا، مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک

جمعہ 21 نومبر 2014 12:34

امریکا میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، درجہ حرارت منفی 48 تک گر گیا، ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) دنیا کے سب سے طاقت ور ملک امریکا کو 38برس کے طاقت ور ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے،50ریاستوں کے مختلف شہروں کو برف نے مکمل طور پر ڈھک دیا ،مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق برف باری کی شدت سب سے زیادہ ریاست نیویارک میں دیکھنے کو ملی جہاں 5فٹ تک سفید چادر تن گئی ہے،فضا سے جائزہ لیا جائے تو ہر جگہ سفیدی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں،سڑکوں پر گاڑیاں تو موجود ہیں لیکن ان پر برف نے سفیدی پھیر دی ہے،ایرے کاؤنٹی کے کچھ حصوں میں ڈرائیونگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے،لیکن یہ تو صرف شروعات ہیں مقامی محکمہ موسمیات نے مزید 3فٹ تک برف گرنے کی خبر سنادی ہیاور ریاستی حکومت نے 10 کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے،سخت موسم میں اپنے بچے پر نظر رکھے ایک شہری کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں اتنا برا حال نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

گورنر اینڈریو کومو کہتے ہیں کہ ابھی مزید سخت موسم کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی وہ اپنا وقت گھروں میں گزاریں باہر نکلنا ان کی زندگی کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔اڑتیس برسوں کے بدترین نومبر میں برفانی طوفان نے نیویارک سے ہوائی تک اپنا قبضہ جمالیا ہے،جس کی طاقت سے پارہ بھی منفی 48سے نیچے چلا گیااور مختلف حادثات میں 20 افراد اپنی زندگیاں کھوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :